ٹوکیو،29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹویوٹا کی طرح کئی دیگر کمپنیوں کی کاروں کو بھی ائیر بیگ کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں 10کروڑ کاروں کو واپس لیا جا چکا ہے۔جاپان کی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹویوٹا نے بدھ کو دنیا بھر سے اپنی تیس لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ناقص ائیر بیگ اور ایندھن کے اخراج کے نظام کی خرابی کی وجہ سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ٹویوٹا نے ایندھن کے اخراج کے نظام کی خرابی کی وجہ سے 25لاکھ سے زائد کاروں کو واپس لینے کا فیصلہ اس اعلان کی چند ہی گھنٹوں کے بعد سامنے آیا جس میں ٹویوٹا نے 15لاکھ سے زائد کاروں کو ممکنہ طور پر ائیر بیگ میں خرابی کی وجہ سے واپس طلب کرنے کا بتایا تھا۔کاروں کی واپسی کے اس عمل کا تعلق ائیر بیگ فراہم کرنے والی کمپنی تاکتا سے نہیں ہے جو گزشتہ چند مہینوں کے دوران بڑے پیمانے پر کاروں کی واپسی کی ذمہ دار ہے۔ٹویوٹا کمپنی کی ’’پرائیس‘‘، ’’پرائیس ان‘اور ’’لیکسس سی ٹی 200ایچ‘‘ماڈل کی وہ کاریں واپس منگوائی جا رہی ہیں جو اکتوبر 2008اور اپریل 2012کے درمیان بنائی گئی تھی۔ان گاڑیوں میں نصب ائیر بیگ میں ہوا بھرنے والے کچھ ایک پمپوں میں شگاف پیدا ہو گئے جس کی وجہ سے ڈرائیور اور مسافر سیٹ کی طرف نصب ایئر بیگ جزوی طور پر پھیل سکتے ہیں۔ ٹویوٹا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس نقص کے نتیجے میں ہونے والے کسی جانی ں قصان سے آگاہ نہیں ہے۔پرائیس کے ایک دوسرے ماڈل اور ٹویوٹا کمپنی کے معروف کرولا ماڈل کی گاڑیاں جو 2006اور 2015کے درمیان بنائی گئی انھیں بھی واپس لینے کا بتایا گیا ہے۔ٹویوٹا کی طرح کئی دیگر کمپنیوں کی کاروں کو بھی ائیر بیگ کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں 10کروڑ کاروں کو واپس لیا جا چکا ہے۔ ان ں اقص ائیر بیگ کی وجہ سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور تقریباً ایک سو زخمی ہو چکے ہیں۔